شاہد خاقان عباسی 231

تحریک عدم اعتماد چودھری برادران کے بغیر بھی کامیاب ہوگی،شاہد خاقان عباسی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد چودھری برادران کے بغیر بھی کامیاب ہوگی، ق لیگ نے فیصلہ کرنا ہے اقتدار کے ساتھ رہنا ہے یا عوام کے ساتھ۔

شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ بتا دیں، وزیراعظم کے اقدام سے مہنگائی کم ہوگی ؟ وزیراعظم کے اقدامات گھبراہٹ کا نتیجہ ہیں، پاکستان کے ہر لیڈر کا بیرونی دورہ کامیاب ہی ہوتا ہے، ناکام نہیں، وزیراعظم کے دورہ روس سے حاصل کیا ہوا یہ بتا دیں، حکومتی اعلانات حقیقت پر مبنی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں