اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا اعلان ایک نئی ڈیل کی کوشش ہے۔
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ اور ہمارے اتحادی مل کر احتساب سے بچنے کی کوششوں کو ناکام بنائیں گے۔ وزیرخارجہ نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے مسلسل کہا ہے این آر او کا امکان صفر ہے۔








