فیصل واوڈا 180

تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے تاحیات نا اہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق ایم این اے و سینیٹر فیصل واوڈا نے تاحیات نا اہلی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو تاحیات نا اہل کرنے کا اختیار نہیں تھا‘ الیکشن کمیشن مجاز کورٹ آف لاء نہیں‘ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عجلت میں اپیل خارج کی ‘الیکشن کمیشن کا نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر سینیٹر کے عہدے پر بحال کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق ایم این اے و سینیٹر فیصل واوڈا نے تاحیات نا اہلی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ۔ اپیل میں سپریم کورٹ کو الیکشن کمیشن اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کوکالعدم قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے، اپیل میں الیکشن کمیشن اور مخالف شکایت کنندگان کو فریق بنایا گیا ہے۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو تاحیات نا اہل کرنے کا اختیار نہیں تھا، الیکشن کمیشن مجاز کورٹ آف لاء نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے عجلت میں اپیل خارج کی ہے۔اپیل میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر سینیٹر کے عہدے پر بحال کیا جائے، فیصل واوڈا کی اپیل ایڈووکیٹ وسیم سجاد نے سپریم کورٹ میں دائر کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں