عظمی بخاری

تحریک انصاف کے تین سالہ ڈاکوں کے حساب کا وقت ہے، عظمی بخاری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے تین سالہ ڈاکوں کے حساب کا وقت ہے، عام آدمی کے فہم پر کوئی شک نہیں ہے، اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، شہباز شریف کی بنائی چیزیں بڑی محنت سے خراب کی ہیں۔

عظمی بخاری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے یونٹ میں دوبارہ اضافہ ہوا ہے، کنٹونمنٹ کے الیکشن روٹ پر ہوتے ہیں، جو حکومت کوڑا نہ اٹھا سکے اس کو ووٹ نہیں ملتے، پورے پنجاب میں اب جھگڑے ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے تین سالہ ڈاکوں کے حساب کا وقت ہے، آج جو بھی زیادتی کرے گا وہ بھرے گا۔ ہم الیکشن کمیشن کو دھمکیاں نہیں دیتے، تحریک انصاف اپنی ذہنیت کو آگ لگائے، عمران خان کی سوچ کو آگ لگانی چاہیے، اس سے پہلے اتنی گہما گہمی نہیں دیکھی، ایک گھنٹہ ٹائم بڑھانا بہت ضروری ہے۔

عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نے ہر طرح کی دھاندلی کا بندوست کیا ہے، بلاول بھٹو دعوے کرنے سے پہلے اپنے حالات دیکھ لیں، پہلے وارڈوں میں اپنے بندے پورے کر لیں، ہماری حکومت میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی گئی اور اب عمران خان کی حکومت نے اس کو مینٹیننس کرنا تھا۔

عظمی بخاری نے مزید کہا ہے کہ والٹن روڈ کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے، عوام کے پاس ووٹ کی طاقت ہے اس سے جواب دیں گے،ابھی تک ادارے بحال نہیں ہوئے، جو جیت کر جاتے ہیں ان کا حق ہے ان کو فنڈز اور اختیارات ملنے چاہیے ورنہ ہم حق چھین لیں گے۔