اسد عمر

تحریک انصاف کے بہترین دن ماضی میں نہیں مستقبل میں ہیں، اسد عمر

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بہترین دن ماضی میں نہیں مستقبل میں ہیں۔

پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے لکھا کہ تمام تحریک انصاف کے ورکرز اور چاہنے والوں کو پارٹی کا یوم تاسیس مبارک ہو۔

جاری کردہ پیغام میں اسد عمر لکھتے ہیں کہ عمران خان کی سربراہی میں پارٹی نے 26 سال کی جدوجہد سے ملکی سیاست کا نقشہ بدل دیا ہے اور قوم کو بیدار کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ انشااللہ عمران خان اور تحریک انصاف کے بہترین دن ماضی میں نہیں مستقبل میں ہیں۔