رشید گوڈیل 152

تحریک انصاف کی کارکردگی سے دلبرداشتہ رشید گوڈیل نے بھی راہیں جدا کرلیں

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) حکمران جماعت تحریک انصاف کی کارکردگی سے دلبرداشتہ رشید گوڈیل نے بھی راہیں جدا کرلی ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے غیر فعال اور گھر پر ہیں۔

سابق رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل نے کہا کہ میں تحریک انصاف چھوڑ چکا ہوں، اب سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔رشید گوڈیل نے کہا کہ تحریک انصاف چھوڑ کر کسی سیاسی پارٹی میں نہیں جارہا میں اب اپنے کاروبار پر دھیان دوں گا۔سابق رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی، استحکام اور مسائل کے حل کے لیے تحریک انصاف میں شامل ہوا تھا البتہ وزیراعظم عمران خان کراچی کے لیے کچھ نہیں کرسکے۔رشید گوڈیل نے کہا کہ تحریک انصاف سندھ میں تین گروپس کام کررہے ہیں جسکی وجہ سے پارٹی اور کارکنان کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں