اسلم اقبال

تحریک انصاف کی حکومت کاصنعتوں کیلئے توانائی سپورٹ پیکج شاندار اقدام ہے’اسلم اقبال

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کاصنعتوں کیلئے توانائی سپورٹ پیکج شاندار اقدام ہے۔

صنعتوں کیلئے اضافی بجلی کے استعمال پررعایت حکومت کا بڑا فیصلہ ہے۔سابق ادوار میں کئے گئے بجلی کے مہنگے منصوبوں سے صنعتی عمل متاثر ہوا۔موجودہ حکومت کے توانائی سپورٹ پیکج سے صنعتوں کو فروغ ملے گا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے صنعتوں کیلئے توانائی سپورٹ پیکج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتوں کیلئے اعلان کردہ توانائی سپورٹ پیکج سے تبدیلی کا سفر تیزی سے طے ہوگا۔

صنعتکاری کاعمل تیز ہونے سے روز گار کے مواقع بڑھیں گے اور غربت میں کمی آئے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ صنعتی استعمال پر بجلی کے پیک آور کے خاتمے سے صنعت کاپہیہ 24 گھنٹے چلے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوامی حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کئے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت کی موثر حکمت عملی سے برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔پنجاب میں 13 سپیشل اکنامک زونز کے قیام پرتیزی سے کام جاری ہے۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ صوبے میں ترقی و خوشحالی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔