قمر ا لزمان کائرہ

تحریک انصاف کی حکومت ملک چلانے میں ناکام ہو چکی ہے،قمر ا لزمان کائرہ

اوکاڑہ (رپورٹنگ آن لائن) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر ا لزمان کائرہ نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک چلانے میں ناکام ہو چکی ہے۔ عوام بد امنی ، بیروزگاری، مہنگائی اور نا انصافی کی چکی میں پس رہی ہے حکومت نے عوام کو تعلیم و صحت جیسے بنیادی حقوق سے بھی محروم کردیا ہے ۔ عمران خان کو سمجھ لینا چاہیے کہ کراچی سے لیکر خیبر تک کے عوام تحریک انصاف کی پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں ۔

انہیں اقتدار سے الگ ہو جانا چاہیے ۔ ان خیالات کااظہار انہو ں نے پیپلز پارٹی تحصیل اوکاڑہ کے صدر رائو ایازالکریم کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوںنے کہاکہ حکمران عوامی مسائل کاتدارک کرنے میں یکسر ناکام دکھائی دے رہے ہیں،بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیرروزگای سے عوام سخت مسائل میں مبتلا ہوچکی ہے، موجودہ حالات حکمرانوں کی نااہلی کاآئینہ دکھارہے ہیں، موجودہ حکمران حالات کوجس طرف لے جارہے ہیں اپوزیشن کوحکومت گرانے کی ضرورت پیش نہیں آئیگی حکمرانوں کی اپنی نااہلی سے حکومت خودبخود گرجائیگی،سادہ اکثریت سے حکومت بنانے والوں کے اتحادی بھی حکومت کی کارکردگی سے نالاں نظر آرہے ہیں،

اتحادی جماعتیں نے اپنے تحفظات حکومت کے سامنے رکھ دئیے ہیں حکومت کی اتحادی جماعتیں بھی عوامی مسائل کاتدارک چاہتی تھی سیاسی مخالفت اپنی جگہ مگر عوامی مفاد پر کوئی جماعت سمجھوتہ نہیں کرسکتی پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی مفاد کو مقدم سمجھا اور عوامی خوشحالی کی پالیسیوں کو فروغ دیا جس سے عوام مستفید اور خوشحال ہوئے مگر موجود ہ حکمرانوں نے عوام کو پستی کی طرف دھکیل دیاہے، جوملک وقوم کے لئے بہتر نہیں پیپلز پارٹی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی عوام اور پیپلز پارٹی کارشتہ اٹوٹ ہے جسے کچے دھاگے کی طرح توڑا نہیں جاسکتا عوامی خدمت کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔