عمر ایوب 77

تحریک انصاف کا 11 پارٹی ارکان کے ساتھ رابطہ منقطع

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کا 11 پارٹی ارکان کے ساتھ رابطہ منقطع ہو گیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 2 سینیٹرز اور 9 ارکان قومی اسمبلی سے قیادت کا رابطہ نہیں ہو پا رہا۔پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی قیادت کو کوشش کے باوجود رابطے میں کامیابی نہ مل سکی۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے 7 ارکان سے رابطہ نہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔دوسری جانب بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ 2 سینیٹرز سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق زین قریشی، ظہور قریشی، اسلم گھمن، عثمان علی، ریاض فتیانہ، مقداد حسین، چوہدری الیاس سے رابطہ نہیں ہو رہا۔اورنگزیب خان کھچی اور مبارک زیب خان بھی رابطے سے باہر ہیں جبکہ سینیٹرز زرقا سہروردی اور فیصل سلیم سے رابطہ نہیں ہو رہاادھراپنے بیان میں مہر بانو قریشی نے کہا کہ ہمارے خاندان کا 16 اکتوبر کی صبح سے زین سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، ہم دعا کر رہے ہیں کہ وہ محفوظ ہوں اور پارٹی پالیسی کے مطابق کہیں چھپے ہوئے ہوں لیکن مجھے خدشہ ہے کہ اسے اغوا کر لیا گیا ہے۔

مہر بانو قریشی نے کہا کہ ہم بطور خاندان، ایک سال سے زیادہ عرصے سے دھمکیوں، فسطائیت، بدسلوکی اور ایسے دیگر دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں جس کا مقصد ہمارے اصولوں اور نظریات کو توڑنا ہے۔زین قریشی کی بہن نے کہا کہ پچھلے 15 مہینوں سے میرے والد، ہمارے نائب کپتان کو توڑنے میں ناکام رہے ہیں اور وہ وفا کی ایک لازوال قربانی دے رہے ہیں، ہم سب اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں