حسان خاور

تحریک انصاف وہ کام کر رہی جو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوتے ہیں،حسان خاور

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات حسان خاور نے کہا کہ تحریک انصاف وہ کام کر رہی جو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوتے ہیں۔

لاہور میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ آفس میں وزٹ کے بعد پریس کانفرنس کرتے حسان خاور نے کہا کہ کل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی جانب سے پروجیکٹ شروع کیا گیا، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروجیکٹ نو ارب بیس کروڑ کی سرمایہ کاری لے کر آئے گا۔ حسان خاور نے کہا کہ یہ لاہور کے لیے اہم ہیں زیر زمین پانی کی سطح کو بلند کرنے میں مددگار ہوگا جبکہ انوسٹمنٹ کے ذریعے لوگوں کو نوکریاں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک سو اکانوے ارب کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے پروجیکٹ پر کام جاری ہے، پنجاب کے مختلف اضلاع میں اس میں کام کیا جا رہا ہے۔ حسان خاور نے کہا کہ تحریک انصاف وہ کام کر رہی جو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے علاوہ کسی نے بھی کرپشن کے خلاف آواز نہیں اٹھائی۔ معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب تاریخ فیصلہ کر رہی کون کرپشن کے خلاف ہے ، اپوزیشن نوے کی دہائی کی طرح اسمبلی کو منڈی بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب مل جل کر کام کرنا ہوتو یہ لوگ شہباز شریف کو آگے کر دیتے ہیں۔