فردوس عاشق اعوان

تحریک انصاف حکومت میں پسماندہ اضلاع ترقی کی جانب گامزن ہیں ، فردوس عاشق اعوان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت میں پسماندہ اضلاع ترقی کی جانب گامزن، یہ ہے حقیقی تبدیلی، وزیراعلی عثمان بزدارماضی کے حکمرانوں کی طرح جھوٹے دعوں اور جعلی بیانات پر نہیں بلکہ حقیقی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سا ئٹ ٹوئٹرپر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا حافظ آباد جیسے پنجاب کے اہم شہر کو گزشتہ کئی دہائیوں سے لگاتار پسماندہ رکھا گیا لیکن اب نہیں، آج وزیر اعظم عمران خان حافظ آباد کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے میں 118 کنال پر محیط یونیورسٹی اور 400 بیڈ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی بنیاد رکھیں گے۔