وزیر اعلی پنجاب 195

تحریک انصاف حکومت اپنے منشور سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی، وزیر اعلی پنجاب

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنے منشور سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی، حکومت نے پہلی بار بڑے بڑے لوگوں کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کیا ہے،لوٹ مار کی سیاست کرنے والوں کیلئے پاکستان کی زمین تنگ ہو چکی ہے۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنے منشور سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی،ماضی میں جن لوگوں پر کوئی ہاتھ نہیں ڈالتا تھا،آج وہ قانون کی گرفت میں ہیں،عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت نے پہلی بار بڑے بڑے لوگوں کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کیا ہے،لوٹ مار کی سیاست کرنے والوں کیلئے پاکستان کی زمین تنگ ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں