تجاوزات کے خاتمے کے لیے پیرا فورس کے افسران فیلڈ میں متحرک

اوکاڑہ ( شیر محمد)سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کی زیر نگرانی پنجاب انفورسمنٹ ریگولرٹی اتھارٹی کے انفورسمنٹ افسران نے شہر کے متعدد بازاروں میں چیکنگ کی اور تجاوزات کرنے والے دکانداروں کو تنبیہ کرتے ہوئے انہیں اپنی مقررہ حدود تک رہتے ہوئے کاروبار کرنے کی ہدایات جاری کیں،

اس موقع پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے کہا کہ تجاوزات کرنے والوں کو عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی، حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق پیرا فورس کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ تسلسل سے جاری رکھا جائے گا اور اس سلسلہ میں خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو مقررہ حدود تک رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔