اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن):تجارتی خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک اور پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے جنوری 2023 تک کی مدت میں بزنس خدمات کی برآمدات سے ملک کو 942 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بزنس خدمات کی برآمدات سے ملک کو 906 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ جنوری 2023 میں بزنس خدمات کی برآمدات کا حجم 129 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 12 فیصد زیادہ ہے ۔
گزشتہ سال جنوری میں بزنس خدمات کی برآمدات سے ملک کو 115 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ دسمبر کے مقابلہ میں جنوری میں بزنس خدمات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 13 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ دسمبر میں بزنس خدمات کی برآمدات کا حجم 148 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو جنوری میں کم ہو کر 129 ملین ڈالر ہوگیا۔