فردوس عاشق اعوان

تبدیلی کی لہر مافیا کو روندتی ہوئی آگے بڑھ رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تبدیلی کی لہر مافیا کو روندتی ہوئی آگے بڑھ رہی ہے، خیبر پختونخوا، وفاق، پنجاب، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اب پی پی 38 میں کپتان نے مافیا کی بینڈ بجا دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم کو برسوں لوٹنے والے مافیاز کے بت پاش پاش ہو رہے ہیں، چور تبدیلی کی زد میں آکر ریزہ ریزہ ہو گئے، پی ٹی آئی پورے ملک میں چھا گئی، تبدیلی کا سفر جاری ہے۔