سینیٹر شیری رحمان

تباہی سرکار کی بدانتظامی اور متعلقہ وزارتوں کیساتھ ہم آہنگی کے فقدان کی وجہ سے پٹرول اسٹاک نازک سطح پر پہنچ گیا ہے، شیری رحمن

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تباہی سرکار کی بدانتظامی اور متعلقہ وزارتوں کے ساتھ ہم آہنگی کے فقدان کی وجہ سے پاکستان کا پٹرول اسٹاک نازک سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ تباہی سرکار کی بدانتظامی اور متعلقہ وزارتوں کے ساتھ ہم آہنگی کے فقدان کی وجہ سے پاکستان کا پٹرول اسٹاک نازک سطح پر پہنچ گیا ہے، ملک میں صرف 22 دن کا پٹرول اسٹاک باقی ہے، اس بحران کے ساتھ پی ٹی آئی حکومت اب ایک بار پھر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔