شازیہ مری

تباہی سرکار پی ایم ڈی اے کے ذریعے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے، شازیہ مری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ تباہی سرکار پی ایم ڈی اے کے ذریعے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ تباہی سرکار پی ایم ڈی اے کے ذریعے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے ، عمران خان اپنے سارے شیرو پی ایم ڈی اے میں بھرتی کر چکے ہیں، عمران خان اور ان کے ایجنٹ صداقت سے ڈرتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان سمجھتے ہیں صرف سچ وہ ہے جو خود بولتے ہیں، وزیر اطلاعات نے میڈیا یونینز کے بارے جھوٹ بول کر اپنے آپ کو بے نقاب کیا۔ نہوںنے کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے پرنٹ میڈیا کو کاغذ کے کوٹا سے نجات دی ، موجودہ حکومت خود فیک نیوز کی پیداوار ہے ،ان عظیم صحافیوں کو سلام جنہوں نے کوڑے کھاکر بھی آزادی صحافت کا پرچم بلند رکھا ، پیپلزپارٹی صحافیوں کے ویج ایوارڈ کے حق کو اپنا اصول سمجھتی ہے