اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ حکومت نے بجلی کے نرخوں میں اضافہ کیا۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ اب حکومت صارفین کے لیے بجلی کی سبسڈی میں 170ارب روپے کی کمی کرنے جا رہی ہے۔
انہوںنے کہاکہ گردشی قرضہ 2.3 ٹرلین روپے تک پہنچ گیا ہے، گردشی قرضہ کم نہیں بلکہ خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ تباہی سرکار پیٹرول بم گرانے، گیس بجلی کی قیمتوں میں اضافے کہ بعد بجلی پر سبسڈی کم کر رہی ہے۔