شیری رحمان 213

تباہی سرکار نے پارلیمان کو صدارتی آرڈیننس منظور کرنے کیلئے معطل کر دیا،شیری رحمان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹرشیری رحمان نے کہا ہے کہ تباہی سرکار نے پارلیمان کو متعدد صدارتی آرڈیننس منظور کرنے کے لیے معطل کر دیا۔

شیری رحمان نے اپنے پیغام میں حکومت پر کڑی تنقید کی، ان کا کہنا تھاکہ اختلاف رائے کو ختم کرنے کی کوشش میں حکومت سائبر کرائم قوانین میں ترمیم کیلئے ایک اور صدارتی آرڈیننس کا استعمال کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا جھٹکا ظاہر کرتا ہے کہ یہ کس قدر خوفزدہ ہیں، وزرا کو انتخابات کی مہم میں شامل ہونے کی اجازت ریاستی وسائل کا غلط استعمال کرنے کی بڑی مثال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں