سینیٹر شیری رحمن 255

تباہی سرکار نے تاریخی جناح کنونشن سینٹر کو بیچنے کا اشتہار دیا ہے، سینیٹر شیری رحمن

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ تباہی سرکار نے تاریخی جناح کنونشن سینٹر کو بیچنے کا اشتہار دیا ہے، فیصلے کو مسترد کرے ہیں حکومت کو ملکی ادارے اور عمارتیں بیچنے نہیں دینگے۔

ایک ٹوئٹ میں نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ تباہی سرکار نے تاریخی جناح کنونشن سینٹر کو بیچنے کا اشتہار دیا ہے، 1996 میں شہید بی بی نے اس کنونشن سینٹر کا افتتاح کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کیا پی ٹی آئی حکومت اس کو بیچ کے محصولات بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے؟ ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو ملکی ادارے اور عمارتیں بیچنے نہیں دینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں