اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تباہی سرکار اپنی ہی نااہلی کے ریکارڈ توڑ رہی ہے، عارضی بنیادوں پر معیشت چلانے کی خوفناک نتائج سامنے آ رہے ہیں، ہفتہ وار بنیاد پر قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے
، پیر کے روز سماجی راطبے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سینیٹر شیریؓ رحمان نے کہا کہ منی بجٹ کے بعد مہنگائی میں مزید شدت آئے گی، اخلاقی طور پر یہ اب منی بجٹ پیش کرنے اور حکومت کرنے کا جواز کھو چکے ہیں،
انہوں نے کہا کہ حالیہ ایک سروے میں پاکستان کی اکثریت نے اس حکومت کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا ووٹ دیا ہے، دسمبر میں مہنگائی کی شرح 12.3فیصد رہی، مہنگائی کی یہ شرح 22ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے، شیری رحمان نے کہا کہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے مہنگائی کی شرح 21.92فیصد ہے، انہوں نے کہا کہ تباہی سرکار اپنی ہی نااہلی کے ریکارڈ توڑ رہی ہے، شیریں رحمان کا کہنا تھا کہ عارضی بنیادوں پر معیشت چلانے کی خوفناک نتائج سامنے آ رہے ہیں۔