وزیراعظم

تاریخ گواہ ہے اخلاقی گراوٹ اور بدعنوانی نے ریاستوں کو تباہ کردیا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تاریخ گواہ ہے اخلاقی گراوٹ او ربدعنوانی نے ریاستوں کو تباہ کردیا ہے،اخلاقی برتری کے بغیر ریاستیں انصاف فراہم نہیں کرسکتی ،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت محمد کافرمان ہے طاقتور،کمزورکیلئے الگ قانون پرقومیں تباہ ہوئیں،

تاریخ گواہ ہے اخلاقی گراوٹ،بدعنوانی نے ریاستوں کوتباہ کردیا، اخلاقی برتری کے بغیر ریاستیں انصاف فراہم نہیں کرسکتی ہیں،عمران خان کا کہنا تھا کہ انصاف اور قانون کی حکمرانی کے بغیر ریاستیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتی ہیں، اگر ریاست حکمرانی کا اخلاقی جواز کھو دے تو ناجائز سہارے ڈھونڈے جاتے ہیں اور طاقتور مجرمان سے مفاہمتی معاہدوں(این آراو)کا سہارا لیا جاتا ہے، سینیٹ انتخابات سے یہ سامنے آیا ہم کس طرح اخلاقی اقدارکھورہے ہیں۔