شہباز گل 235

تاریخ کے بدترین خساروں کے ساتھ عمران خان نے معیشت کو ٹھیک کرنے کا بیڑہ اٹھایا،معاون خصوصی شہباز گل

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ تاریخ کے بدترین خساروں کے ساتھ حکومت سنبھالنے کے بعد عمران خان نے معیشت کو ٹھیک کرنے کا بیڑہ اٹھایا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا آج بین الاقوامی ادارے پاکستان کی معیشت درست سمت میں آگے بڑھنے کی گواہی دے رہے ہیں، اس بجٹ کا محور عام آدمی کی زندگی میں آسانی پیدا کرنے کے اقدامات ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں