شیری رحمان

تاریخ میں یہ مشترکہ اجلاس پارلیمنٹ کو توڑنے کے مترادف سمجھا جائیگا، سینیٹرشیری رحمان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے تاریخ میں یہ مشترکہ اجلاس پارلیمنٹ کو توڑنے کے مترادف سمجھا جائے گا، حکومت مانگے تانگے کی اکثریت کے ذریعے بلز بلڈوز کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں الیکشن ریفارمز بل نہیں بلکہ الیکشن دھاندلی بل پیش کیا جا رہا ہے، حکومت آنے والے عام انتخابات کو ابھی سے متنازع بنا رہی ہے، ای وی ایم پر الیکشن کمیشن سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو اعتراضات ہیں۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں بنائی گئی مصنوعی اکثریت نے نظام کو مفلوج کر دیا ہے، اس وقت بوکھلاہٹ کی شکار وفاقی دارالحکومت کی طرف سے اپنے ہی ارکان کے بازو مروڑے جا رہے ہیں، اسلام آباد کے آرتھوپیڈک سرجنز کو چوکنا رہنا چاہئے، اپوزیشن متحد ہے اور حکومت کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔