اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ نیا پاکستان ہاوسنگ کا بڑا تعمیراتی منصوبہ حکومت کی جانب سے شروع کیا گیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ تاکہ عوام کے اپنے گھر کا خواب پورا ہوسکے جبکہ تعمیراتی شعبے کو مختلف مراعات سے سہولتیں دی گئی ہیں۔ تاکہ معیشت کا پہیہ تیز گھومے اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں