لاہور(رپورٹنگ آن لائن) نامور اداکار عمران اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میںپہلی بار کسی فنکار کیلئے 4کروڑ کے خطیر فنڈز کا اجراء انتہائی قابل تحسین ہے، لیجنڈ عمر شریف پاکستان کا سرمایہ ہیں اور ان کے کڑے حالات میں وفاقی اور سندھ حکومت نے قابل تحسین اقدامات اٹھائے ہیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ سن رکھا ہے کہ کسی حکومت میں فنڈز کے لئے فائل مہینوں ایک سے دوسرے دفتر میں گھومتی رہتی ہیں لیکن سندھ حکومت نے جس طرح بلا تاخیر علاج معالجے کیلئے فنڈز کا اجراء کیا ہے اس پر پوری قوم سندھ حکومت کی پذیرائی کر رہی ہے ۔
وفاقی حکومت کی جانب سے بھی ان کی امریکہ روانگی ، ویزے سمیت دیگر معاملات کے لئے معاونت کی جارہی ہے جو خوش آئند ہے ۔ انہوںنے کہاکہ لالی ووڈ سٹار ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب بھی اپنا بھرپور کرداراداکر رہے ہیں جس پر پاکستانی قوم ان کی مشکور ہے ۔انہوںنے کہاکہ پوری قوم کی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ عمرشریف کو جلد صحتیابی دے اور وہ دوبارہ لوگوںکے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے ہوئے نظر آئیں۔