وزیراعلی پنجاب

تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،وزیراعلی پنجاب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ راوی کنارے بڑھتے مسائل کو حل کرنے کیلئے نیا شہر آباد کرنے کا فیصلہ کیا، تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر اور صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ڈیڑھ سال میں 13 خصوصی اقتصادی زونز پر کام کا آغاز کیا، راوی کنارے بڑھتے مسائل کو حل کرنے کیلئے نیا شہر آباد کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، معیشت بحال ہوئی اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، زراعت کے شعبے میں اصلاحات لا رہے ہیں۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا حکومت کی توجہ جنوبی پنجاب کی ترقی پر ہے، کم ترقی یافتہ علاقے ہماری ترجیح ہیں، جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے سیکرٹریٹ فعال ہوگیا۔ انہوں نے کہا سمارٹ لاک ڈان کی بدولت کورونا سے نمٹنے میں کامیاب ہوئے، مربوط تعاون اور حکمت عملی سے صورتحال میں بہتری آئی، ماڈل پولیس سٹیشن کے منصوبے کو آگے بڑھائیں گے۔