لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تاجر برادری امسال بھی جشن یوم
آزادی بھرپور طریقے سے منائے گی، موجودہ حالات میں کاروبار کو سہولیات مہیا کرنے کی اشد ضرورت ہے ، ان خیالات کا اظہار
انہوں نے اپنے دفتر میں گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سے ملاقات کیلئے آنیوالے تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،
اشرف بھٹی نے حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ تاجروں سمیت ہر شعبے کیلئے الگ الگ فوکل پرسنز کی تعیناتی کرے .
جو حکومت اور ان مختلف تنظیموں کے درمیان پل کا کردار ادا کریں۔