اشرف بھٹی

تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے با اختیار فوکل پرسنز تعینات کئے جائیں’آل پاکستان انجمن تاجران

لاہور/سیالکوٹ/گوجرانوالہ(ر پورٹنگ آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کے تین سالہ دور میں تاجروں کے دیرینہ مسائل جوں کے توں ہیں اور ان کے حل کیلئے عملی طورپر کوئی پیشرفت نہیں کی گئی ،تقریباً40لاکھ تاجرملکی معیشت کی ترقی میں اپنا بھرپور کردارادا کر رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے انہیں تحسین پیش کرنے کی بجائے ان کی مشکلات میںاضافہ کیا جارہاہے ۔

مرکزی دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے تاجروںکے نمائندہ وفد سے گفتگوکرتے ہوئے اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت نے تاجروںکے مسائل کے حوالے سے مذاکرات کرکے جتنے بھی وعدے کئے انہیں پورا نہیں کیا گیا،ٹیکسز کی بلندترین شرح اور بڑھتے ہوئے یوٹیلٹی بلز کی وجہ سے کاروبار کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔ مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ہے جس کے کاروبار پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ باقی ماندہ دو سالوںمیں تاجروں کے دیرینہ مسائل کے حل کی جانب توجہ دی جائے اور اس کیلئے با اختیار فوکل پرسنز کی تعیناتی کی جائے جو مسائل کے حل اور تاجروںاورحکومت میں پل کا کرداراداکریں۔