ملک گیر ہڑتال

تاجروں کی ملک گیر ہڑتال ، تقریبا 50ارب روپے کا نقصان ہوا،چیئرمین کراچی تاجراتحاد

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)ملک بھر میں تاجروں کی ہڑتال سے معیشت کو 50 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا ہے۔چیئرمین کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کا دعوی ہے کہ مہنگی بجلی اور ٹیکسوں کے خلاف ہڑتال کامیاب رہی۔ کاروبار بند ہونے سے کراچی کو 4 ارب جبکہ ملک بھر میں تقریبا 50 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

عتیق میر نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر ایک اور ہڑتال کا بھی عندیہ دے دیا۔ کہا حکمران ہماری اگلی کال کا انتظارکریں، کوشش کی جائے دوبارہ ہڑتال کی طرف نہ جائیں۔