بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے عالمی نیٹیزنز کے لئے کیے گئے تازہ ترین سروے کے مطابق ، تقریبا 90فیصد (89.8فیصد) جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ ایک چین کا اصول عالمی برادری میں ایک وسیع اتفاق رائے بن چکاہے ۔سروے میں شامل افراد نے تائیوان انتظامیہ کی جانب سے “علیحدگی” کی کوششوں اور اشتعال انگیزیوں پر تنقید کی ۔
سروے کے مطابق 90.2فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ تمام ممالک کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر مؤثر طریقے سے عمل کرنا چاہئے۔ 91.1فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ تائیوان کے امور چینیوں کو خود حل کرنے چاہئیں، اور دوسرے ممالک کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔ 89.1فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ تائیوان اتنظامیہ کی طرف سے فضائی دفاعی نظام کی تعمیر کے اعلان اور 2030 میں دفاعی بجٹ میں نمایاں اضافہ کرنے کے منصوبوں سے آبنائے تائیوان میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔
80.6فیصد جواب دہندگان کو خدشہ ہے کہ تائیوان اتنظامیہ کی مسلسل “علیحدگی پسند” اشتعال انگیزیاں چین اور امریکہ کو تنازعات اور محاذ آرائی کی خطرناک صورتحال میں دھکیل دیں گی۔ یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر کیا گیا اور مجموعی طور پر 13,650 نیٹیزنز نے 24 گھنٹوں میں رائے شماری کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کیا۔