بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ تائیوان کا مسئلہ چینی قوم کی کمزوری اور بدنظمی سے پیدا ہوا جو قومی تجدید نو کے حقیقت بننے کے بعد حل ہو جائے گا۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین صدر شی نے ہفتہ کو1911 کے انقلاب کی 110 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کا تعین چینی تاریخ کے عمومی رجحان سےہوتا ہے، لیکن زیادہ اہم بات یہ ہے کہ یہ تمام چینی عوام کی مشترکہ خواہش ہے۔انہوں نے کہا کہ پرامن طریقے سے دوبارہ قومی اتحاد مجموعی طور پر چینی قوم بشمول تائیوانی ہم وطنوں کے بہترین مفاد میں ہے۔
شی نے کہا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں کو تاریخ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے اور چین کے مکمل اتحاد اور چینی قوم کی بحالی کے لئے ہاتھ ملانا چاہئے۔شی نے کہا کہ اپنے ورثے کو بھولنے والوں،مادر وطن سے غداری اور ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والوں کا کوئی بہتر انجام نہیں ہوگا،اور یہ کہ ان کے مقدر میں عوامی نفرت آئے گی اور تاریخ ان کی مذمت کرے گی۔شی نے کہا کہ کہ تائیوان کا مسئلہ خالصتا چین کا اندرونی معاملہ ہے، جس میں کوئی بیرونی مداخلت نہیں ہوسکتی۔انہوں نے زور دیا کہ ہمارے ملک کا مکمل اتحاد ہو گا اور اس مقصد کو حاصل کیا جائے گا۔