اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدراور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پاکستان کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔
پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی زندگی کو بیان کرنے کے بہت سے طریقے ہیں لیکن میرے نزدیک جمہوریت کے لیے ان کی خدمات ان سب سے زیادہ ہیں۔ شہباز شریف نے کہاکہ اللہ اس کی روح کو سکون دے!۔