اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) احتساب عدالت نے کڈنی ہلز اوورسیزہاوسنگ سوسائٹی میں اومنی گروپ کو بے نامی پلاٹس کی الاٹمنٹ کے کیس میں سینیٹ کے ڈپٹی چئیرمین سلیم مانڈوی والا کے اثاثے منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔
اومنی گروپ کو بے نامی پلاٹس کی الاٹمنٹ کے کیس میں نیب نے شامل تفتیش ملزمان کے اثاثے منجمد کرنا شروع کردیئے ہیں۔نیب نے سلیم مانڈوی والاکے ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ 31 لاکھ شئیرز منجمد کردئیے ہیں۔احتساب عدالت نے سلیم مانڈووی والا کے اثاثے منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔
نیب نے موقف دیا ہے کہ سلیم مانڈوی والا نے بے نامی دارملازم طارق محمود کے نام شئیرز خریدے،شئیرز کی خریداری کے لیے 3 کروڑروپے کی رقم جعلی اکاونٹ اے ون انٹرنیشنل سے آئی۔ واضح رہے کہ نیب نےسابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کو بھی اس کیس میں ملزم نامزد کر رکھا ہے۔