اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا مستقبل تاریک قرار دے دیا۔ ایک بیان میں نور الحق قادری نے کہا کہ اپوزیشن کا ایجنڈا ہی واضح نہیں تو ان کے ساتھ کون نکلے گا۔
بے مقصد جلسوں سے حکومت نہیں گرا کرتی۔ انہوں نے کہا کہ آزمائے ہوئے لوگوں کے ساتھ کون نہیں نکلتا اور جب تک آپ کا پروگرام واضح نہیں کون یقین کرے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی ہر جماعت الگ سمت میں رواں دواں ہے۔