سورو گنگولی 160

بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے ویرات کوہلی کی کپتانی کے تنازع پر بات کرنے سے انکار کردیا

نئی دہلی (ر پورٹنگ آن لائن)بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے ویرات کوہلی کی کپتانی کے تنازع پر بات کرنے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی نے گزشتہ روز ویرات کوہلی کی کپتانی کے تنازع پر بات کرنے سے انکار کردیا۔

سارو گنگولی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس تنازع کے بارے میں مجھ سے کچھ نہ پوچھیں کیونکہ میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے۔صحافی نے گنگولی سے پوچھا کہ کیا دورہ جنوبی افریقا کے بعد ویرات کوہلی کے خلاف کوئی کارروائی ہوگی؟ جس پر سارو گنگولی نے کہا کہ مجھے اس بارے میں کچھ نہیں معلوم، یہ بی سی سی آئی کا معاملہ ہے اور خود ہی اس پر دیکھیں کہ اْنہیں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں