لاہور (رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ بیہودہ رقص کی مقابلے بازی نے اسٹیج ڈرامے کو نقصان پہنچایا ہے ، اسٹیج ڈرامہ فنون لطیفہ کی ایک قسم ہے جس میں چھوٹی چھوٹی چیزوںکا خیال رکھا جاتا ہے مگر بد قسمتی سے اسٹیج ڈرامے کی اپنی اصل شناخت ختم ہوتی جارہی ہے اور اس کی بڑی وجہ وہ اداکارائیں ہیں جو اسٹیج ڈرامے میں بیہودہ رقص پیش کر کے اپنا نام پیدا کرنا چاہتی ہیں ۔
ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے روبی انعم نے کہا کہ میں اسٹیج ڈرامے میں رقص کی مخالفت نہیں کرتی ،ڈرامے میں کلاسیکل رقص کا ہونا ضروری ہے لیکن وہ بھی سکرپٹ کے مطابق ہو ۔لیکن اب اصل اسٹیج ڈرامہ کہیں گم ہو گیا ہے اور اس کی جگہ رقص نے لے لی ہے اس لئے فیملیاں اب اسٹیج ڈرامہ دیکھنے نہیں آتیں۔