لاہور ( رپورٹنگ آن لائن)اسٹیج کی معروف اداکارہ مہک نور نے کہا ہے کہ بیہودہ اور فحش رقص کرنے والی اداکارائوں کا فن سے کوئی تعلق نہیں، کلاسیکل رقص کے ساتھ معیاری رقص پیش کیا جائے تو وہ میرے نزدیک قابل اعتراض نہیں ۔
ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ کچھ اداکارائیں فحش رقص کرنے کے ساتھ ہال میں بیٹھے ہوئے شائقین کی جانب فحش اشارے کر کے خود ساختہ شہرت حاصل کرنا چاہتی ہیں ، شوبز میں شارٹ کٹ کا کوئی راستہ نہیں ،جس کسی نے بھی اسٹیج کی دنیا میں اپنا حقیقی نام بنایا اس کے پیچھے ان کی محنت شامل تھی ۔
مہک نور نے کہا کہ میں کبھی بھی شارٹ کٹ راستوں سے شہرت حاصل کرنے کی خواہشمند نہیں رہی، خدا کی ذات نے مختصر عرصے میں مجھے جو عزت اور مقام دیا ہے اس کا میں تصور بھی نہیں کر سکتی تھی یہ صرف میرے والدین کی دعائوں اور پرستاروں کی محبت کے ساتھ سینئرز اداکاروں کی رہنمائی تھی کہ آج میں مقبولیت کی اس سیڑھی پر ہوں جس کی لوگ برسوں خواہش کرتے ہیں ۔