لاہور(رپورٹنگ آن لائن) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان اے سی سیالکوٹ والے واقعے پر پھبے کٹنی کا کردار ادا نہ کریں،ایسے شر انگیز بیانات دینے سے پہلے بیگم صفدر اعوان سمیت کو اپنے گریبان میں جھانک لینا چاہیے ۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ نے کئی مواقع پر سینئر افسران کے ساتھ تحقیر آمیز رویہ اپنایا۔ سوشل میڈیا پر موجود بیسیوں ویڈیو کلپس لیگی قائدین کا منہ چڑا رہے ہیں۔ حکومت اور بیوروکریسی دونوں اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے قابل احترام ہیں۔ اس باہمی احترام کو قائم رکھنا دونوں فریقین کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
بیوروکریسی کا کام حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد کے ذریعے عوام کو ریلیف دینا ہے۔ اس عمل میں کوتاہی پر دونوں فریقین عوام کو جوابدہ ہیں۔









