لاہور (رپورٹنگ آن لائن)اپنی محبت کی کہانی کو جاری رکھنے کی خاطر شادی نہ کرنے والے پاکستان کے سینئر اداکار توثیق حیدر کا کہنا ہے کہ انسان کو محبت بار بار ہوسکتی، اس میں شرمندگی کی کوئی بات نہیں ہے۔
دورانِ انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محبت ایک سے زیادہ بار ممکن ہے۔ ایک شخص بار بار محبت میں پڑ سکتا ہے، اس میں مرد یا عورت کا کوئی فرق نہیں ہے اور نہ ہی اس میں شرمندگی محسوس کرنے کی کوئی بات ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ البتہ بیک وقت 2 لوگوں سے محبت نہیں ہوسکتی، آپ کو ہمیشہ اپنے ساتھی کے ساتھ وفادار رہنا چاہیے.
کبھی اسے دھوکا نہیں دینا چاہیے لیکن اگر آپ ایک بار محبت کھو دیں تو آپ دوبارہ محبت کر سکتے ہیں۔انہوں نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں خصوصا بیٹیوں پر شادی کے لیے دبائو ڈالنا بند کریں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں توثیق حیدر اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ انہیں محبت ہوئی تھی لیکن جن سے انہیں محبت ہوئی ان سے شادی نہیں ہوسکی، جس کا انہیں کوئی غم نہیں ہے۔