بیکری

بیکری ، کنفیکشنری آئٹمز پر20 فیصد ہیلتھ ٹیکس کی تجویز

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)بیکری اور کنفیکشنری آئٹمز پر20 فیصد ہیلتھ ٹیکس کی تجویزدی گئی ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت صحت نے حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ 2025-26 کے بجٹ میں سینکڑوں تیار شدہ اور انتہائی تیار شدہ خوراک اور مشروبات، جنہیں عام طور پر بیکری اور کنفیکشنری آئٹمز کہا جاتا ہے۔، پر 20 فیصد ہیلتھ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق بعض اشیا ء پر جہاں پہلے سے 20 فیصد کی شرح سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ ہے، آئندہ بجٹ میں اسے بڑھا کر 40 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ غیر صحت بخش مصنوعات کے استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے آئندہ چند سالوں میں 2028-29 تک اس ٹیکس کی شرح کو بڑھا کر 50 فیصد تک کر دیا جائے۔