لاہور(ر پورٹنگ آن لائن )نامور اداکارہ صوبیہ خان نے کہا کہ بیٹی ہماری کل کائنات ہے اور تمام خوشیاں بیٹی کے دم سے ہیں،
مکمل خاندان میں ایک بیٹی اور بیٹے کا ہونا ضروری ہے ۔ایک انٹر ویو میں صوبیہ خان نے کہا کہ میں نے اور عثمان نے بیٹی
کیلئے بڑی منتیں مانگیں اور دعایں کیں اور اب دعا ہے کہ خدا کی ذات ہمیں ایک بیٹے سے بھی نوازے تو ہمارا کاندان مکمل
ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں بچوں کی اچھی پرورش سب سے بڑا مسئلہ ہے او ر میں اپنے بچوں کی بہترین
پرورش کروں گی تاکہ وہ معاشرے میں اپنا نام اور مقام پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے لئے بھی نیک نامی کا باعث بنیں۔