شعیب ملک 2

بیٹنگ میں فلاپ ہوکر بھارت سے نہیں جیت سکتے’شعیب ملک

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سابق کپتان شعیب ملک نے کہاہے کہ بیٹنگ میںٰ فلاپ ہوکر آپ بھارت سے فائنل نہیں جیت سکتے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ سری لنکا کے میچ میں فیلڈنگ اور بولرز کی باڈی لینگویج اچھی تھی یہی چیز نظر نہیں آرہی تھی جو میں دیکھنا چاہتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اب آپ کو بیٹنگ میں باڈی لینگویج اچھی چاہیے، اگر آپ کا ایک گراف یعنی بیٹنگ کا نیچے کی جانب رہا تو آپ بھارت سے نہیں جیت پائیں گے، بیٹرز کو گراف بڑھانا ہوگا.

شعیب ملک نے کہا کہ یہ نہیں سوچیں کہ آؤٹ ہوجاؤں گا تو کیا ہوگا ویسے بھی تو آؤٹ ہو ہی رہے ہیں جس پچ پر 161 بنانے ہیں اس پر بھی کم رنز بنارہے ہیں تو اپنی بیٹنگ کا گراف بلند کریں۔سابق کپتان نے کہا کہ ابھی دو دن ہیں آپ کا میچ کا نہیں سوچیں ورنہ پریشر بڑھے گا جو میدان میں بھی حاوی ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک دن کی پریکٹس اچھا یا برا نہیں بنادے گی، لمحے کو انجوائے کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں