ظفر گوہر

بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا عزم ہے، ظفر گوہر

کرائسٹ چرچ( ر پورٹنگ آن لائن) ٹیسٹ ڈیبیو کر نے پر گفتگو کرتے ہوئے ظفر گوہر نے کہاہے کہ ٹیسٹ کرکٹر بننا میرے بچپن کا خواب تھا۔ اتوار کو ظفر گوہر نے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بہت پرجوش ہوں، تمام تر توجہ اپنی کرکٹ پر مرکوز کرکھی ہے۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ تین سال سے فرسٹ کلاس کرکٹ سے بہت کچھ سیکھا ہے، بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا عزم ہے، ظفر گوہر گزشتہ سال قائداعظم ٹرافی کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ تھے۔