ممبئی(رپورٹنگ آن لائن) معروف بھارتی شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے کہا ہے کہ میرا بیٹا اور بیٹی ملحد ہیں جبکہ پوتیوں پر کسی مذہب کا اطلاق نہیں۔ایک انٹرویو میں جاوید اختر نے بتایا کہ میری بیٹی زویا اختر اور بیٹا فرحان اختر مذہبی طور پر ملحد ہیں، وہ میری طرح سیکولرازم کے راستے پر چل رہے ہیں اور مجھے اس وجہ سے اپنی اولاد پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے اور بیٹی نے خاندانی ورثے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے یہی روایت اپنے بچوں تک بھی برقرار رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری دونوں پوتیوں کے شناختی دستاویزات میں مذہب کے خانے میں بھی اطلاق نہیں ہوتا درج ہے۔جاوید اختر کے پوتیوں کے مذہب سے متعلق بیان کے بعد بھارتی مسلمان انہیں شدید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔