لاہور ہائیکورٹ

بیوروکریسی میں ہلچل۔ہائی کورٹ نے سینئر عہدوں پر تعینات جونئیر افسروں کی تفصیلات طلب کرلیں

تنویر سرور۔۔

لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس طارق سلیم شیخ نے صوبے میں سینئر عہدوں پر بطور OPS تعینات تمام جونئیر افسروں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

پنجاب بھر میں سینئر عہدوں پر تعینات جونئیرڈپٹی کمشنرز، کمشنر اورصوبائی سیکرٹریوں کی تعیانتیوں کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا

شہری تنویر سرور نے ایڈووکیٹ شہباز اکمل جندران اور ایڈووکیٹ ندیم سرورکی وساطت سے ان تقریروں کو چیلنج کیا تھا

شہری تنویر سرور نے اپنی

درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ 25 اگست 2021 سے 2 اکتوبر تک 2021 تک اور بعد ازاں 21 اکتوبر کو 25 سے زائد اہم عہدوں پر جونئیر افسروں کو OPS بنیادوں پر تعینات کیا گیا حالانکہ OPS کا لفظ کسی قانون میں میں موجود نہیں ہے اور سپریم کورٹ آف پاکستان نے OPS بنیادوں پر تعیناتیوں کو غیرقانونی قرار دیاہے۔