فی تولہ سونا

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس کی قیمت میں کمی تاہم مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونا300روپے مہنگاہوگیا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں1ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1817ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت300روپے اضافہ سے 1لاکھ23ہزار300اوردس گرام سونے کی قیمت257روپے اضافہ سے 1لاکھ5ہزار710 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1440 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔