میر پوٹن

بین الاقوامی فوجی گیمز، فوجی سطح پر دفاعی تعاون کو مستحکم کرنے میں مدد کرتی ہیں،روسی صدر

ماسکو(ر پورٹنگ آن لائن)روسی صدر ولادی میر پوٹن نے کہا ہے کہ بین الاقوامی فوجی گیمز 2020 اور

فوجی-2020 بین الاقوامی عملی مہارت فورم کی سرگرمیاں “دفاعی میدان میں ممالک کے مابین تعلقات کو

مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں گی”۔ پوٹن نے دونوں تقریبات کے شرکا سے ایک ویڈیو خطاب میں

اس امید کا اظہار کیا کہ اس فورم سے متعلقہ تعاون کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ “ہم سیکورٹی اور

عسکری اور تکنیکی تعاون کے شعبوں میں اعتماد پر مبنی تعلقات استوار کرنے کی اہمیت اور ایک ساتھ مل کر

نئی رکاوٹوں کے حل ڈھونڈنے کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ مہمانوں کو روسی مسلح افواج کی

صلاحیتوں کو دیکھنے، روسی اور غیر ملکی دفاعی صنعتوں کی جدید ترین کامیابیاں دیکھنے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی

تعاون کے کامیاب منصوبوں کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا۔”بین الاقوامی فوجی گیمز کی شروعات

روسی وزارت دفاع نے سات سال قبل کی تھیں۔ اس سال کی تقریبات روس، بیلاروس، آرمینیا،

آذربائیجان اور ازبکستان میں 23 اگست سے 5 ستمبر تک ہوں گی۔ 30 سے زائد ممالک اور خطوں کی 156

ٹیموں کے 5 ہزار سے زیادہ شرکا کھیلوں میں حصہ لیں گے۔ چین کی چھ ٹیموں کے 260 سے زیادہ کھلاڑی

چھ مقابلوں میں حصہ لیں گے، جس میں ٹینک کا مقابلہ بھی شامل ہے۔ فوجی-2020 بین الاقوامی عملی

مہارت فورم جو 23 سے 29 اگست تک جاری رہے گا، 70 سے زائد ممالک اور خطوں کے 1 ہزار 5 سو

سے زیادہ کاروباری اداروں کی توجہ کا مرکز بنے گا۔