ہم ایف ایم

بین الاقوامی شہرت یافتہ میوزک پروموٹر ہم ایف ایم کے سی ای او کو موسٹ پاپولر اورسیزپاکستانی ایوارڈ سے نوازا گیا

لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف بین الاقوامی شہرت یافتہ میوزک پروموٹر ہم ایف ایم کے سی ای او ریحان صدیقی کو پاکستانی ثقافت سیاحت کواجاگر کرنے پر حکومت کی جانب سے موسٹ پاپولر اورسیزپاکستانی کا ایوارڈ دیا گیا
ہم ایف ایم
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستان کے موسٹ پاپولر اورسیز پاکستانیوں کو ان کی خدمات کے حوالے سے ان کوایوارڈ ز سے نوازا گیا اس موقع پر امریکہ میں پاکستانی ثقافت و سیاحت اور پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں کو اجاگر کرنے پر معروف شہرت یافتہ میوزک پروموٹر سی ای او ہم ایف ایم ریحان صدیقی کو موسٹ پاپولر اورسیز پاکستانی کا ایوارڈ دیا گیا
ہم ایف ایم
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحان صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بطور پاکستانی یہی خواہش ہے پاکستان دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر نمایاں مقام حاصل کرسکے اسی جذبہ کی وجہ سے ہمیشہ پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان کےلئے کچھ نہ کچھ کرنے کا عزم کر رکھا ہے ابتک سینکڑوں کی تعداد میں چھوٹے بڑے پیمانے پر میوزیکل پروگرامز ایوارڈ شو ،کروانے کے ساتھ دیگر ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کرچکا ہوں جس کی وجہ سے حکومت پاکستان نے آج ایوارڈ سے نوازا ہے جس پر بہت خوش ہوں انہوں نے کہا کہ میں بطور اورسیسز پاکستانی بہت سے اینویسٹرز پاکستان میں لارہاہوں جو گوادر، اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت دیگر شہروں پر پراپرٹی خرید رہے ہیں جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے

انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے پاکستانی فنکاروں بیرون ملک پروموٹ کرنے کے ساتھ ان کو متعارف کروا رہا ہوں ان کے ویزوں سے لیکر ان کے پروگرامز کا انعقاد کروارہاہوں پاکستانی انٹرٹینمنٹ کو اگلے درجے تک لیکر جارہاہوں اس ایوارڈ تقریب میی ابرارالحق نے شرکت کرکے میری حوصلہ افزائی ان کی محبتوں کا دل سے شکر گزار ہوں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں میں نے امریکہ میںمعروف گلوکارہ شازیہ منظور پر میوزیکل کنسرٹ منعقد کیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے حصہ لیا جبکہ اب معروف گلوکار عاطف اسلم کامیوزیکل شو منعقد کیا جائے گا جس کی تیاریاں بھی کی جارہی ہے ۔