ژا لی جیان

بین الاقوامی برادری 5جی تعاون میں امریکی مداخلت کو مسترد کردے:چین

بیجنگ (ر پورٹنگ آن لائن)چین نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دوسرے ممالک کے ساتھ 5 جی تعاون

میں امریکہ کی بے جا مداخلت کو مسترد اورایک منصفانہ، شفاف ، کھلا اور غیر امتیازی کاروباری ماحول برقرار رکھے۔میڈیا رپورٹس

کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سلووینیاکے دورے کے دوران سلووینیا کے وزیر خارجہ کے ساتھ 5 جی سکیورٹی کے

مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے۔ اس سے قبل مائیک پومپیو نے جمہوریہ چیک میں ایک صاف نیٹ ورک کی تعمیر کے لئے مشترکہ

کوششوں کے حوالے سے بات کی تھی۔وزارت خارجہ کے ترجمان ژا لی جیان نے جمعہ کو ایک پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ یہ

بات مضحکہ خیز ہے کہ سائیبر چوری میں ملوث ملک کا سیکرٹری نام نہاد “صاف نیٹ ورک” بنانے کی تجویز پیش کررہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اب جبکہ نام نہاد صاف ستھرا نیٹ ورک کا لفظ پومپیو کا خودساختہ جملہ بن چکا ہے انہیں ہمیں اس چیز کی وضاحت

دینا ہوگی کہ امریکہ پی آر آئی ایس ایم سے لے کرایکوئشن گروپ سے ای سی ایچ ای ایل اواین تک سائبر جاسوسی کی سرگرمیوں

میں کیوں ملوث پایا جاتا ہے۔ ژا نے کہا کہ ایسا کیوں ہے کہ امریکی انٹیلیجنس حکام پوری دنیا میں سیل فون اور کمپیوٹرز کی ہفتے

کے سات روز چوبیس گھنٹے نگرانی کرتے ہیں یہاں تک کہ وہ ایک عشرے سے زیادہ عرصے تک امریکی اتحادی ممالک کے

رہنماﺅں کی نگرانی کرتے رہے ہیں۔” یہ واضح طور پر ایک ہیکر ریاست کا طرزعمل رہا ہے۔